جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔ گروپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستان کا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف ہوگا، جبکہ قومی ٹیم 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے خلاف گروپ میچ کھیلے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ کپتان فاطمہ ثنا اور اسکواش اسٹار نور زمان ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے پرچم بردار ہونگے
ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں قومی ٹیم کی نظریں گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کے بعد اگلے مرحلے میں جگہ بنانے پر ہیں۔














