فلسطینی نے پتھر سے اسرائیلی ڈرون مار گرایا، ویڈیو وائرل

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے اور اسرائیل کی غزہ میں جوابی کارروائی کے بعد سے دونوں کے مابین جنگ جاری ہے،غزہ میں شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں 15 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔

غزہ میں جاری تنازعے سےعام شہریوں پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ایسے میں فلسطینی شہری بھی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔ متعدد ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جس میں عام فلسطینیوں کو اسرائیل کے ساتھ مزاحمت کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے زیر استعمال ڈرون کو پتھر سے مار گرایا۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، کسی نے فلسطینیوں کے جذبے کی تعریف کی تو کوئی ہاتھی اور ابابیل کا اسلامی واقعہ یاد کرنے لگا۔ایک صارف نے لکھا کہ اسرائیلی ڈرون کو پتھر سے مارنے والے مرد مجاہد فلسطین کی سر زمین نے ہی پیدا کیے ہیں۔

علی بلوچ لکھتے ہیں کہ اسرائیل بہت جلد مٹی میں مل جائے گا۔

واضح رہے کہ اب اسرائیل کا رفح میں آپریشن جاری ہے جس دوران اس نے وہاں مقیم ہزاروں افراد کو شہر سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی مسلسل بمباری کے دوران شمالی غزہ سے انخلا کی ہدایت کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp