بڑھتی طلاقوں کی ذمہ دار خواتین ہیں، سابق کرکٹر سعید انور اپنے بیان پر تنقید کی زد میں

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق کرکٹر اور مبلغ سعید انور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ خواتین کی خود مختاری اور طلاق کے بڑھتے رجحانات پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر کہتے ہیں کہ پاکستان میں جب سے خواتین نے کمانا شروع کیا ہے تب سے طلاقوں کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ آج کی خواتین کو مردوں کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ اب وہ خود مختار ہوچکی ہیں اس لیے ان میں برداشت کی حد ختم ہوچکی ہے اور ان کے لیے طلاق مانگنا آسان ہوگیا ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ خواتین خود مختار ہونے کے بعد مرد کو کہتی ہیں کہ  دفع ہوجاؤ، مجھے تمہاری ضرورت نہیں، میں خود کما سکتی ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ گیم پلان ہے لیکن اس وقت سمجھ نہیں آئے گا جب تک آپ کو رہنمائی نہ ملے۔

سعید انور کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کا سفر کیا ہے اور ابھی آسٹریلیا، یورپ سے واپس آئے ہیں وہاں کے نوجوان مصائب کا شکار ہیں اور خاندانوں کا برا حال ہے، وہاں کے حالات اتنے خراب ہیں کہ انہیں اپنی خواتین کو کام کرنے پر مجبور کرنا پڑتا ہے۔

سعید انور کا مزید کہنا تھا کہ ’نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے مجھے یہ پوچھنے کے لیے فون کیا، ’ہمارا معاشرہ کیسے بہتر ہوگا؟ آسٹریلوی میئر نے مجھ سے کہا، ہماری ثقافت تب سے تباہ ہو گئی ہے جب ہماری خواتین افرادی قوت میں داخل ہوا۔‘

سعید انور کی جانب سے خواتین کو مورد الزام ٹھہرانے اورعورتوں کی کمائی کو طلاق بڑھنے سے ملانے پر سوشل میڈیا صارفین برہم دکھائی دیے اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ عزت سے نوکری کرنا حرام نہیں ہے، سب کے گھروں میں کمانے کے لیے والد یا بھائی نہیں ہوتے، کیا آپ ان سب کی بنیادی ضروریات گھر بیٹھ کر پوری کر سکتے ہیں، انہوں نے سعید انور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اونچی کرسی پر بیٹھ کر لیکچر دینا آسان ہے، حقیقت میں مردوں حضرات خواتین کو اپنا محتاج بنا کر رکھنا پسند کرتے ہیں۔

ایک صارف نےسعید انور کے بیان پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ خواتین اس لیے کما رہی ہیں کیونکہ مرد اپنا کام کرنا بھول گئے ہیں۔

 

جہاں کئی صارفین نے سابق کرکٹر کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں چند صارفین سعید انور کے حق میں بول اٹھے ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک بات کر رہے ہیں اور انہیں متنازع بنایا جا رہا ہے۔ سعید انور جو بات کر رہے ہیں وہ قرآن اور حدیث کی روشنی میں کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ موجودہ زمانے میں مرد شادی کرنے کے لیے با اختیار خواتین کے رشتے ہی تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں