اسلام آباد کے تدریسی اوقات تبدیل، اب کتنے بجے اسکول پہنچنا ہوگا؟

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں۔

سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق آنے والے دنوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، جس کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

محی الدین وانی کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں تک نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو کردیا گیا ہے، اسلام آباد میں تعلیمی ادارے صبح 7 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

سیکریٹری ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا مقصد طلبا اور اساتذہ کا تحفظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp