پوری دنیا کو فیک نیوز کا بڑا چیلنج درپیش ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

جمعہ 17 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو فیک نیوز کا بڑا چیلنج درپیش ہے، اس چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مٹسو ہیرو واڈا نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سفارتی تعلقات، فیک نیوز کے تدارک اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ اور حکومت کے معاشی اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستی اور تعاون کا دیرینہ رشتہ قائم ہے۔ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے، مشکل وقت میں جاپان کا تعاون پاکستان کے عوام کے لیے ہمیشہ قابل قدر رہا ہے۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی پاکستان کی ترقی میں معاونت کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے جاپان کے سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت ملکی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ حکومت نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات سمیت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو کاروبار میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی آئی ہے۔ عالمی جریدے بھی پاکستان کی معاشی ترقی میں مزید بہتری کی پیشین گوئی کر رہے ہیں۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں، حکومت پاکستان کے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات پاکستان کو جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش منزل بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں