حج 2024،  وزیر مذہبی امور کی کیٹرنگ کمپنیوں کو خصوصی ہدایات

ہفتہ 18 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا مدینہ منورہ کی مختلف کیٹرنگ کمپنیوں کا دورہ کیا، اور اس دوران عازمین حج کےلیے کھانوں کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تمام شعبہ جات بہترین کام کر رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا، چاول، سبزی، گوشت، دالوں اور مصالحوں کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کیٹرنگ کمپنیاں کوشش کریں کہ تمام اجناس، مصالحہ جات اور گوشت پاکستان کا استعمال کیا جائے۔ پاکستانی اجناس ومصالحہ جات استعمال کرنے سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستانی ذائقہ بھی برقرار رہے گا۔

آن لائن سروے

وزیر مذہبی امور نے عازمین کرام کے فیڈ بیک کے لیے پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن سروے کروانے پر اصولی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں