پنجاب اسمبلی: ہتک عزت بل ایوان میں پیش، اپوزیشن کا شدید احتجاج، صحافیوں کا بھی واک آؤٹ

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل 2024 ایوان میں پیش کردیا جس کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔ جبکہ صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آؤٹ کردیا۔

صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بل ایوان میں پیش کیا، جس کے مطابق بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ہوگا۔

بل کے تحت جھوٹی اور غیر حقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہوسکے گا، بل کا یوٹیوب، ٹک ٹاک، ایکس، فیس بک، انسٹا گرام کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پر بھی اطلاق ہوگا۔

بل کے مطابق کسی شخص کی ذاتی زندگی اور عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی جانے والی خبروں پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

بل کے مطابق ہتک عزت کے کیسز کے لیے خصوصی ٹریبونلز قائم ہوں گے جو 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے اور ہرجانہ 30 لاکھ روپے تک ہوگا۔

بل کے تحت آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام کی صورت میں ہائیکورٹ کے بینچ کیس سننے کے مجاز ہوں گے، جبکہ خواتین اور خواجہ سراؤں کو قانونی معاونت کے لیے حکومتی لیگل ٹیم کی سہولت میسر ہوگی۔

حکومت نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کو موخر کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ صحافتی تنظیموں نے آج وزیر اطلاعات پنجاب سے ملاقات میں بل کچھ روز موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپوزیشن نے ہتک عزت بل کو کالا قانون قرار دےدیا

دوسری جانب اپوزیشن نے بل میں 10 سے زیادہ ترامیم پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیں۔

ہتک عزت بل کے خلاف اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی قیادت میں حزب اختلاف نے ایوان میں ہنگامہ کیا اور بل کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

اپوزیشن ارکان نے کہاکہ یہ کالا قانون ہے ہم اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟