’میکس‘ نامی بلی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے کیوں نوازا گیا؟

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ورمونٹ میں ایک ’میکس‘ نامی بلی کو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ بلی روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی میں حاضری دیتی ہے۔

’میکس‘ کی طالب علموں اور اساتذہ سے محبت کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی کے عہدیداروں کی جانب سے بلی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا اور اسے ڈاکٹر آف لٹریچر (Doctor of Litter-ature) کا لقب دیا گیا ہے۔

’میکس‘ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ وہ کافی سوشل ہے اور سیلفی کے لیے پوز بھی کرتی ہے جبکہ کھیل کود میں سرگرم رہنے کے ساتھ ساتھ طالب علموں سے اپنے نخرے بھی اٹھواتی ہے۔ اور یونیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی۔

ورمونٹ یونیورسٹی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ’میکس‘ برسوں سے کیسلٹن فیملی کا ایک پیارا رکن رہی ہے۔ زیادہ تر یونیورسٹی میں رہنے کی وجہ سے بلّی طالب علموں اور اساتذہ سے مانوس ہے جس کے سبب وہ یونیورسٹی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتی۔

’میکس‘ اپنے مالک خاندان کے ساتھ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کے قریب ایک گھر میں رہتی ہے، اس لیے وہاں سے کیمپس جانے لگی اور طلبا کے ساتھ گھومنے پھرنے لگی۔ وہ 4 سال سے یونیورسٹی کے کیمپس کا حصہ ہے، طلبا اسے دیکھتے ہی پرجوش ہو جاتے ہیں، وہ اسے اٹھاتے ہیں اور اس کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔

طلبا ’میکس‘ کی مالکن ایشلے ڈاؤ کو میکس کی ماں کہتے ہیں اور شہر واپس آنے والے گریجوایٹ بعض اوقات ان سے ’میکس‘ کا حال احوال پوچھتے رہتے ہیں۔ اگرچہ ’میکس‘ گریجوایشن میں حصہ نہیں لے گی، تاہم اس کی ڈگری بعد میں ایشلے ڈاؤ کو دے دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں