’شہرت کا شوق نہیں ہے، مجھے بخش دو‘: شیراز کے والد صارفین پر برس پڑے

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی یوٹیوب کی دنیا کے سب سے کم عمر وی لاگر محمد شیراز کے والد کو بیٹے کی وی لاگنگ چُھڑوانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔ جہاں کئی لوگ محمد تقی کے وی لاگنگ چھڑوانے کے اقدام کو سراہا رہے تھے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ یہ سب پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔

ناقدین کو جواب دیتے ہوئے شیراز کے والد نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو مشہور ہونے کا بہت شوق ہے اس لیے آپ نے شیراز کا استعمال کیا اور جب وہ مشہور ہو گیا تو اس سے وی لاگنگ چھڑوا کر آپ خود آگے آ گئے ہیں اوراپنے آپ کو پروموٹ کرنے کے چکر میں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by M TaQi (@taqishirazi786)

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ شیراز میرا بیٹا ہے اور مجھے معلوم ہے کہ میرے بیٹے کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا بُرا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننی پڑ رہی ہیں۔ اُنہوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ خدا کے بندوں مجھے شہرت کا شوق نہیں ہے، مجھے بخش دو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

واضح رہے کہ حال ہی میں وی لاگر شیراز کے والد محمد تقی نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں کہا تھا کہ بیٹے سے وی لاگنگ چھڑوانے کی اصل وجہ بیٹے کے رویے میں تبدیلی تھی۔ اُن کا کہنا ہے کہ ننھی سی عمر اور اچانک شہرت مل جانے کے سبب محمد شیراز کا رویہ بدلتا جا رہا تھا، وہ ابھی بچہ اور ناسمجھ ہے ابھی شہرت کو سنبھال نہیں سکتا۔

محمد شیراز کے والد کا کہنا تھا کہ شیراز سیدھا سادہ بچہ تھا، گاؤں میں رہ کر وی لاگنگ کرتا تھا، سب سے اچھے طریقے سے ملتا اور محبت کرتا تھا لیکن شہرت کی وجہ سے شیراز کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی، شہرت کی وجہ سے اصل شیراز کہیں کھو گیا تھا اور لوگوں سے بھی اچھے طریقے سے نہیں مل رہا تھا۔

شیراز کے والد نے مزید کہا کہ بیٹے سے اچانک وی لاگنگ چھڑوانے کی پہلی وجہ رویہ اور دوسری وجہ تعلیم تھی۔  شیراز اور مسکان نے بھی اپنے ایک وی لاگ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ وہ اب مزید ویڈیوز نہیں بنائیں گے۔ اس وقت شیراز کے یوٹیوب چینل پر 10 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرز موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت، سعودی کمپنیاں متعدد بڑے منصوبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 200ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

بھارت اسرائیل کی ایک اور سازش بے نقاب، پاکستان کے خلاف ’را‘ اور ’موساد‘ کا پیرس میں خفیہ اجلاس، بی ایل اے کی پشت پناہی کا انکشاف

وی نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی عبید اللہ عابد کے جواں سال بیٹے ’انس عبید‘ انتقال کر گئے

بھارتی فوج کی 11 مقامات پر لوگوں کو بنگلہ دیش دھکیلنے کی مبینہ کوششیں ناکام، 28 افراد محصور

ویڈیو

جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، سہیل آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات میں کیا طے پایا؟

بھارت کے متنازع آبی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار، خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری، ترجمان دفتر خارجہ

صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

کالم / تجزیہ

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے