مولانا فضل الرحمان آج اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گے؟

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ممکنہ طور پر اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آج اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ اس ضمن میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  ‏عمران خان کی ہدایات پر تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کا وفد آج مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گا۔

‏وفد میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹر گوہر خان ، اخوانزدہ حسین سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔ تاہم  مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرنے والے وفد میں  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی شامل نہیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بعض مصروفیات کے باعث محمود خان اچکزئی آج ملاقات کے لیے نہیں جائیں گے تاہم ذرائع کا دعوی ہے کہ اس ملاقات میں ان کی رضا مندی شامل ہے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کل عمران خان کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر بریفنگ بھی دیں گے۔ عمران خان نے گزشتہ ہفتے اور کل بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش