حیدر آباد: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدر آباد جامشورو لنک روڈ پر سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا کمانڈر گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کو انٹیلیجنس بنیادوں پر گرفتار کیا گیا، کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کے پاس سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتاردہشت گرد کراچی میں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتا تھا، دہشت گرد سوات میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران زخمی بھی ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتاردہشت گرد پرسی ٹی ڈی تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں