ٹویوٹا یارس کا بھی نیا ماڈل پاکستان میں لانچ، گاڑی میں کونسے نئے فیچرز شامل ہیں؟

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹویوٹا یارس کا نیا ماڈل پاکستان میں لانچ کردیا گیا۔ انڈس موٹر کمپنی کی ٹویوٹا یارس کے نئے ماڈل کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں لیکن اب کمپنی نے اپنے اس ماڈل کو لانچ کردیا ہے۔

انڈس موٹرز نے اپنی نئی ٹویوٹا یارس کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں البتہ پاور آؤٹ پٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کمپنی نے یارس کے 2 ویرینٹس متعارف کرائے ہیں جن میں 1.5 ATIV X CVT  (بیج انٹیرئیر) اور 1.5 ATIV X CVT (بلیک انٹیرئیر) شامل ہیں۔

ایکسٹیرئیر

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کے نئے ماڈل کے ایکسٹیریر میں جن پارٹس  کو اپڈیٹ کیا ہے، ان میں الائے رمز، فرنٹ بمپر، رئیر بمپر، ریڈی ایٹر گرل، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ، ڈے ٹائم رننگ لائٹس ، فوگ لیمپس، سمارٹ سوئچ ڈور ہینڈلز (کروم)، شارک فن اینٹینا، ایم آئی ڈی آڈیو اور بلوٹوتھ، اسٹیئرنگ سوئچز اور ریٹریکٹیبل آؤٹ سائیڈ رئیر ویو مرر شامل ہیں۔

انٹیرئیر اور سیفٹی فیچرز

نئی یارس کے انٹیریر میں متعارف کرائی گئی اہم تبدیلی فلوٹنگ اسکرین کی ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ لیدر، اسٹیرنگ وہیل، بلیک انٹیرئیر، پی یو فیبرک، 9 انچ فلوٹنگ آڈیو سکرین، ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ سیفٹی فیچرز میں کروز کنٹرول اور 3 ایئر بیگز شامل ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp