آسٹریلین والی بال ٹیم کی پہلی بار پاکستان آمد، 3 میچوں کی سیریز ہوگی

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کی مردوں کی والی بال ٹیم گرین شرٹس کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے گزشتہ روز پہلی بار پاکستان پہنچی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو لیاقت جمنازیم، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 مئی اور سیریز کا تیسرا میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلین ٹیم آج ایک پریس کانفرنس بھی کرے گی جس کے بعد پریکٹس سیشن ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے اتوار کو کہا کہ تمام میچوں کے ٹکٹ مفت ہوں گے۔ انہوں نے شائقین سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کریں اور میچز کے دوران اپنی ٹیم کی حمایت کریں۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیٸرمین چوہدری یعقوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف قومی والی بال ٹیم کی قیادت مراد جہاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بارآسٹریلیا کی میزبانی کرنے پر خوشی ہے، مضبوط ٹیم کے خلاف بہتر پرفارمنس کے لیے پرامید ہیں، والی بال سیریز کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

آسٹریلوی اسکواڈ میں ولیم ڈی آرسی میلز، جیکب کے ساتھ آسٹریلوی اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ جبکہ ڈینیئل ایلوٹ ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے، جیمز بیگلی، ایلک واکر، برینڈن گارلک ٹیم کے ساتھ کوچ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی