مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کردیا گیا، قیمتوں میں تخفیف کی توقع

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 2000 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں(ایچ ای ویز) پر عائد سیلز ٹیکس میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آٹو پالیسی سے الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کو بڑا ریلیف کب تک ملنے کا امکان ہے؟

وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں 13 ستمبر 2026 کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر پورے ملک میں نافذ العمل ہو گیا ہے۔

سابقہ سیلز ٹیکس نوٹیفکیشن میں ترمیم کے ذریعے 2000 سی سی تک کی مقامی ہائبرڈ گاڑیوں کو اضافی ٹیکس کی کیٹیگری سے استثنیٰ فراہم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: کیا صرف 5 منٹ میں چارج ہونے والی الیکٹرک گاڑیاں اب حقیقت بننے والی ہیں؟

دریں اثنا بزنس ریکارڈر کے ڈائریکٹر ریسرچ علی خضر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بجٹ سے پہلے 8 سے 12 فیصد تھا جسے بعد میں بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا تھا اور اب حکومت نے اسے فائنل کرتے ہوئے 18 فیصد پر طے کر دیا ہے۔

ہائبرڈ گاڑیاں

جولائی 2026 میں سابقہ آٹو پالیسی کی مدت ختم ہونے کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کی ٹیکس رعایت ختم ہو گئی تھی اور ان پر ٹیکس عام گاڑیوں کی طرح 25 فیصد تک پہنچ گیا تھا جسے اب گھٹا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مخصوص الیکٹرک گاڑیوں کے سی کے ڈی کٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس میں چھوٹ اور ایک فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت کو 30 جون 2027 تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

مج مجوزہ نئی آٹو پالیسی (2026-31)

بین الوزارتی کمیٹی کی تجویز کے مطابق بیٹری الیکٹرک گاڑیوں (بی ای ویز) اور پلگ ان ہائبرڈز پر ٹیکس کی رعایتیں جاری رکھی جائیں گی جبکہ عام ہائبرڈز کو رفتہ رفتہ رواجی گاڑیوں کے برابر لایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں ٹیکس 25 فیصد ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمتیں کافی بڑھ گئی تھیں تاہم اب 18 فیصد کا نیا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد توقع ہے کہ آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیاں آنے والے چند دنوں میں اپنے ماڈلز کی نئی اور تخفیف شدہ قیمتوں کا اعلان کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp