نادرا کی نئی موبائل ایپ متعارف، شناختی کارڈ بنوانا مزید آسان ہوگیا

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے  پاک آئیڈینٹٹی کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس کے ذریعے  پاکستانی شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

‎چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اور دستاویزات بھی اپ لوڈ کیے جاسکیں گے۔

طارق ملک نے بتایا کہ نئی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کے لیے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی دیے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ موبائل ایپ سے متعلق ادارے کو اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، 7 نشستوں پر 9 امیدوار مدمقابل

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

میر رضا کیس: سندھ کابینہ نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

لاہور: حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ ہٹانے پر تنازع، انتظامیہ نے ماڈل ریڑھی دینے کی یقین دہانی کرا دی

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

ویڈیو

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟