بینکاک میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے حمایت یافتہ پینل نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بورڈ کی تینوں نشستیں اپنے نام کر لیں۔
بھارت نواز پینل کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو ’اے سی سی‘ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب پاکستانی پینل نے تمام نشستیں جیتی ہوں۔
Pakistan-backed candidates have secured all three Asian Cricket Council (ACC) board seats, defeating an India-backed panel in a closely contested election in Bangkok. pic.twitter.com/ohNAWSYiR3
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) August 23, 2026
ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کے دوران بورڈ کی 3 ڈائریکٹر نشستوں کے لیے پاکستان اور بھارت کے حمایت یافتہ پینلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اجارہ داری ختم، ایشین کرکٹ کونسل کے مستقبل سے متعلق سابق پی سی بی چیف کا اہم دعویٰ
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اے سی سی ‘ صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی کی حمایت یافتہ پینل میں قطر، سنگاپور اور مالدیپ کے نمائندے شامل تھے، جنہوں نے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔
اس موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی نمائندگی نائب صدر راجیو شکلا نے کی، تاہم بھارت نواز پینل کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
محسن نقوی کے لیے بڑی کامیابی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نتیجے کو محسن نقوی کی بڑی کامیابی اور ایشین کرکٹ کونسل میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
Pakistan scores a major win at the Asian Cricket Council meeting as the Pakistan-backed panel reportedly sweeps all three director seats in the ACC elections.
The meeting was chaired by Mohsin Naqvi, with India represented by Rajeev Shukla. #SamaaTV pic.twitter.com/x3FdUwaX76
— SAMAA TV (@SAMAATV) August 23, 2026
یہ پہلا موقع ہے جب ’اے سی سی ‘ کے قیام کے بعد سے کسی پاکستانی پینل نے تمام تینوں دستیاب نشستیں جیتی ہوں، جسے کرکٹ حلقوں میں ایک اہم سفارتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔
ایشیا کپ 2026 کی تیاریوں کا جائزہ
اجلاس میں آئندہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کے لیے سلہٹ، میرپور اور چٹاگانگ کو ممکنہ میزبان مقامات کے طور پر تجویز کیا گیا۔ اس کے علاوہ ’اے سی سی‘ کے سالانہ بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
🏏🇵🇰 PAKISTAN-BACKED PANEL SWEEPS ACC DIRECTOR ELECTIONS! 🔥
A significant moment in Asian cricket administration! 🌏
The Pakistan-backed panel won all three director seats in the Asian Cricket Council (ACC) elections, while the India-backed panel failed to secure any of the… pic.twitter.com/kwOLQFIsuu
— The Cricket🏏Village 🇬🇧🇵🇰🇦🇺🇮🇳🇿🇦🇧🇩🇱🇰 (@MSohailAfzal10) August 23, 2026
ویمنز ایشیا کپ، بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں
اجلاس کے دوران دبئی میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ کی تیاریوں اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سال کے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 28 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سیاست اور کونسل کے معاملات کو الگ رکھیں گے، محسن نقوی کا ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو
اس سال کے کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ویمنز ٹی20 ایشیا کپ 2026 کا آغاز 28 اگست کو ہوگا، جس کا پہلا میچ تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہی اسٹیڈیم ٹورنامنٹ کے تمام 15 میچز کی میزبانی کرے گا، جس میں 13 ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی شامل ہے۔













