بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

منگل 28 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا تمام تر وقت کام پر ضائع کرنے کے بجائے خود کے لیے وقت نکالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو زندگی میں کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ دے دیا۔

بل گیٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لوگ زندگی میں اپنا تمام وقت کام پر ضائع کرنے کی بجائے خود کے لیے وقت نکالیں۔ کہتے ہیں خواہش ہے کہ وہ یہ بات جوانی میں جان لیتے مگر دیگر تمام افراد اس عادت کو اپنا کر زندگی میں زیادہ خوش باش اور باصلاحیت ہو سکتے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ مجھے یہ احساس کرنے میں کافی وقت لگا کہ کامیابی کے لیے اپنے شیڈول کا ہر سیکنڈ اپنے کام پر ضائع کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ دیگر مشاغل کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے، کاش میں کافی پہلے ہی اس عادت کو اپنا لیتا۔

انہوں نے کہا کہ 25 سال تک وہ اپنے شیڈول کا ہر ایک منٹ کام پر خرچ کرتے رہے اور 2000 میں مائیکرو سافٹ سے علیحدگی کے بعد انہیں دیگر مشاغل کی اہمیت کا احساس ہوا۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ وہ ایک سخت باس تھے اور اپنے ملازمین کو رات 2 بجے بھی مصروف رکھتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان