صحت کے لیے میٹھی لسی زیادہ مفید ہے یا نمکین؟

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لسی برصغیرکے ہر علاقے میں مقبول اور پسندیدہ مشروب سمجھا جاتا ہے۔ دودھ اور دہی کی آمیزش سے تیار کیا جانے والا یہ مشروب میٹھے اور نمکین دونوں ذائقوں میں بنایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیہات ہو یا پھر شہر لسی کو گرمیوں کے مقبول ترین مشروب کی حثیت حاصل ہے۔

اس مشروب کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 2 ذائقوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے، کچھ لوگ میٹھی جب کہ کچھ نمکین لسی کو پسند کرتے ہیں۔

لسی کے کیا فوائد ہیں اور کونسی قسم صحت کے لیے مفید ہے؟

ڈائٹیشین محمد زین شاہد نے لسی کے فوائد کے حوالے سے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لسی کے یوں تو بہت سے فوائد ہیں لیکن خاص طور پر گرمیوں میں اس کے فوائد میں بڑھ جاتے ہیں، گرمیوں میں ہائیڈریشن کے لیے لسی ایک بہت اچھا انتخاب ہے۔

لسی جسم کو نہ صرف طاقت پہنچاتی ہے بلکہ ہائیڈریٹیڈ بھی رکھتی ہے۔ لسی ہڈیوں، دانتوں، بالوں، سکن اور معدے کے لیے بھی بہت مفید ہے کیونکہ اس میں کیلشیم، وٹامنز، منرلز اور لیک ایسڈ پایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میٹھی اور نمکین لسی کی بات کی جائے تو نمکین لسی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے جبکہ میٹھی لسی شوگر کے مریضوں کو پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

محمد زین شاہد نے بتایا کہ اگر نیوٹریشنل ویلیو کے حوالے سے لسی کے فوائد کی بات کی جائے تو نمکین لسی زیادہ مفید ہے، کیونکہ نمکین لسی میں کوئی کیلوریز شامل نہیں ہوتیں، اس لیے نمکین لسی کا استعمال بہتر ہے مگر نمکین لسی میں بلڈ پریشر کے افراد کو پنک سالٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب