ایکس پر متنازعہ پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے کی تفتیش میں شمولیت سے انکار

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شیخ مجیب الرحمان سے متعلق پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے کی ٹیم تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، جس پر عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایف آئی اے سے شامل تفتیش ہونے سے منع کرتے ہوئے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طور پر حاصل کرلیا، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے بانی چیئرمین  پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کے لیے رابطہ کیا تھا۔

ایف آئی اے نے خط میں لکھا کہ عمران خان کے ایکس آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو اور بیانیے کی تشہیر کی گئی، بانی چیئرمین کے آفیشل ہینڈل سے ریاست مخالف اور اداروں اسپیشلی پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق 29 مئی کو پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں آرمی کے خلاف پروپیگنڈا کے ذریعے حقائق کو توڑ مروڑ کر آفیسرز اور جوانوں میں بغاوت اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اِس ویڈیو کے ذریعے مختلف ریاستی اداروں میں تفریق بھی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، یہ ویڈیو صریحاً پیکا ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی ہے جسکی تفتیش ہونا لازم ہے اِس لیے عمران خان تک تفتیش کی رسائی دی جائے۔

واضح رہے جب ایف آئی اے ٹیم انکوائری کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے ملنے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ وکلا کی موجودگی میں ہی ملاقات کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں