پی آئی اے کی پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی حج پرواز میں دھماکے کے آواز سنی گئی ہے، پرواز کو ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حج پر جانے والے ایک مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، جس کے باعث طیارے کو جدہ کے بجائے ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔

دھماکے میں تمام مسافر محفوظ رہے، ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاونج میں منتقل کیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹیمپریچر کی وارننگ آئی تھی، وارننگ کے بعد پرواز کو رخ تبدیل کرکے ریاض ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹیمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں