ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری کا معاملہ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل میں تقرری پر صدارتی آرڈیننس کے خلاف شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی جانب سے سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالف کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے، آرڈنینس کا اطلاق حالیہ الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا، درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارتِ قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نگراں صدر یوسف رضا گیلانی نے الیکشن ترمیم آرڈیننس 2024 پاس کیا، صدارتی آرڈیننس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے، ٹربیونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، اس آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیتے ہوئے درخواست کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کا اطلاق روک دے۔

درخواست گزار کے وکیل ندیم سرور ایڈووکیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس شمس محمود مرزا نے دریافت کیا کہ آرڈیننس کس طرح بدنیتی پر مبنی ہے، کیا آرڈ نینس کے طریقہ کار چینج کر دیا گیا ہے، آ پ تیاری کے بغیر پیٹیشن کر دیتے ہیں۔

عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز