سائفر کیس’وڑ‘ گیا، جھوٹا مقدمہ بنانے والے حساب کے لیے تیار رہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاق پیسے دینے کو تیار نہیں، سب چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں، پیسہ کہاں جا رہا ہے وفاق سے پوچھیں گے، اراکین اسمبلی پریشان نہ ہوں وفاق پہلے سے زیادہ رقم دے گا۔ سائفر کیس ’وڑ‘ گیا، جھوٹا مقدمہ بنانے والے حساب کے لیے تیار رہیں۔

پیر کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا وفاق کا گروتھ ریٹ صرف ایک فیصد پر آ گیا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت میں یہ گروتھ ریٹ 5.6 فیصد تھا، وفاق ہمیں پیسے نہیں دے رہا ہے لیکن پریشان نہ ہوں وہ ہمیں اس سے زیادہ رقم دے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ جب صوبے کے حقوق کے بارے میں پوچھتے ہیں تو کہتے ہیں ان کا روّیہ ٹھیک نہیں ہے، سب چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں، پیسہ کہاں جا رہا ہے وفاق سے ضرور پوچھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل تھی اس لیے بجٹ بھی جلد پیش کیا، ہم نے عوامی بجٹ پیش کیا ہے، جس کا صوبے کو فائدہ ہوگا، صحت کارڈ کے لیے مزید 35 ارب روپے رکھے ہوئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم کے لیے بجٹ کو بڑھایا جائے، اراکین اسمبلی کی بجٹ تجاویز کو بھی غور سے سنیں گے اور عمل درآمد بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف تختی تک محدود نہیں رہیں گے، جلد کام کریں گے اور منصوبے بھی جلد اور بروقت مکمل کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے سائفر کیس کے عدالتی فیصلے پر گفتگو کرے ہوئے کہا کہ آج عوام نے دیکھ لیا کہ سائفر کیس ’وڑ‘ گیا، ہم ان لوگوں کو سزا دلا کر دم لیں گے، جنہوں نے جھوٹا سائفر کیس بنایا تھا، آج توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے والوں میں کوئی صدر اور کوئی وزیر اعظم بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ’سائفر کیس‘ بنوایا وہ حساب کے لیے تیار رہیں، ہم حساب لیں گے، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں