پاک آئی ڈی: پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے لیے اب نادرا دفاتر جانے کی ضرورت نہیں

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات حاصل کرنے کی سہولت اب موبائل ایپلیکیشن ’پاک آئی ڈی – PAK ID‘ کے ذریعے میسر ہو گی۔

نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق ان کی متعارف کردہ نئی موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اب پاکستانی صارفین مختلف سہولیات گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق ’شناختی دستاویزات بنوانے کے لیے اب نادرا دفاتر جانے، لمبی قطاروں میں انتظار کی زحمت ختم، اپنا سمارٹ فون اٹھائیں، درخواست جمع کرائیں۔‘

طارق ملک کی دو الگ الگ ٹویٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’نادارکی Pak ID موبائل ایپ کے ساتھ، آپ کو مل رہی ہے تصدیق کی جدید ترین سہولت۔ ایپ میں شامل کنٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت کی بدولت سمارٹ فون کے ذریعے اپنی بائیومیٹرک لیں، براہِ راست تصدیق کریں، لمبی قطاریں بھول جائیں، گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوائیں۔‘

نادرا کی متعارف کردہ ایپ سے قبل ان خدمات کے لیے پاکستانی شہریوں کو ملک بھر میں قائم نادرا کے دفاتر میں جانا پڑتا تھا جہاں بسا اوقات ان دستاویزات کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا۔

نادرا کے مطابق پاکستانی دنیا میں کہیں بھی ہوں تو یہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس میں اپنا اکاؤنٹ بنوائیں اور جو شناختی دستاویزات بنوانی ہوں ان کے لیے دیے گئے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے مطلوبہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے خدمات کے حصول کے لیے جو فیس ادا کرنا ہوتی ہے وہ بھی آن لائن ادا کی جا سکے گی۔ تصاویر، دستخط وغیرہ بھی اسی ایپ کے ذریعے اپ ڈیٹ ہو سکیں گی۔

نادرا کے مطابق آئی او ایس اور اینڈرائڈ فون صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر ایپس دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیول چیف سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش ویمنز انڈر 19 سہ فریقی سیریز کا شیڈول جاری

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘