سڈنی تھنڈر کا ایشیائی ثقافتی میلہ، ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹرن سڈنی بگ بیش لیگ کلب ’سڈنی تھنڈر‘ اس ماہ مفت جنوبی ایشیائی تھیمڈ ثقافتی میلے کے ساتھ ایک جدید ٹیپ بال لیگ کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ جو 29جون سے سڈنی اولمپک پارک کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد کیے جانے والی ایونٹ میں مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

سابق آسٹریلوی  کرکٹر اور سڈنی تھنڈر کے نمائندے فواد احمد نے سڈنی اولمپک پارک میں منعقد ہونے ولے ایونٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ٹیپ بال گیمز، فوڈ وینڈرز، مہندی کی پینٹنگ اور فیس پینٹنگ کے ساتھ ساتھ موجودہ تھنڈر اسٹار تنویر سنگھا اور فوبی لیچ فیلڈ کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی دکھائی دیں گے۔

فیسٹیول کے مہمان کامیڈین اور ایم سی ناظم حسین کی باتیں سن سکیں گے، بھنگڑا ڈانسرز اور ڈھول بجانے والوں کی پرفارمنسز کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے مختلف سرگرمیاں موجود ہوں گی۔ ثقافتی میلہ 30 جون کو صبح 12.30 بجے شروع ہونے والے کیریبین میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کرکٹ شائقین کے لیے تفریح ​​کا بھی اہتمام کرے گا۔

سڈنی تھنڈر ٹیپ بال لیگ 26 اگست سے شروع ہوگی اور 6ہفتوں تک بلیک ٹاؤن انٹرنیشنل اسپورٹس پارک میں کھیلی جائے گی۔ ٹیمیں یا افراد 29 جون کو ہونے والے ثقافتی میلے میں ٹورنامنٹ کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

سڈنی تھنڈر کلچرل فیسٹیول 

سڈنی تھنڈر کے جنرل منیجر ٹرینٹ کوپلینڈ نے کہا کہ کلب ثقافتی میلے اور ٹیپ بال لیگ میں ہر کسی کو خوش آمدید کہتا ہے۔ ہم ویسٹرن سڈنی کے لوگوں، شہر کی جنوبی ایشیائی کمیونٹیز اور یقیناً کرکٹ سینٹرل میں اپنے قابل قدر ارکان کا خیرمقدم کرنے کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں