زمان پارک ہنگامہ آرائی کیس: پی ٹی آئی کے 93 کارکنان کی رہائی کا حکم

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زمان پارک ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتارتحریک انصاف کے 93 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔  جب کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری ، حماد اظہر اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت عدم پیشی کی بنا پر مسترد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کے دوران  عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔

تحریک انصاف کے گرفتار 93 کارکنان کے 50، 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروا دیئے گئے جس پر عدالت نے کارکنان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی۔

دوسری جانب دہشت گردی دفعات کے تحت پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری ، حماد اظہر اور فرخ حبیب عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ