سینیٹ: پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج اور ہنگامہ آرائی، اجلاس سوموار کی شام تک ملتوی

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کا شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی۔ شبلی فراز اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پریذائیڈنگ افسر نے اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

پریذائیڈنگ افسر پلوشہ خان کے زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو پلوشہ خان کے بطور پریذائیڈنگ افسر صدارت پر پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک ہے کہ ڈپٹی چیئرمین ایوان میں بیٹھے ہیں اور پلوشہ خان صدرات کر رہی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایوان کو مذاق نہ بنائیں، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ڈپٹی چیئرمین ایوان میں ہو اور پریذائیڈنگ افسر صدارت کرے۔ اس دوران شبلی فراز اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

پلوشہ خان نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین میرے صدارت کی کرسی سنبھالنے کے بعد ایوان میں آئے، چیئرمین کا اختیار ہے کہ وہ جسے چاہے صدارت دے، میں اس غنڈہ گردی پر نہیں آتی، نہ ہی غنڈہ گردی چل سکتی ہے۔ اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان سے باہر نکل گئے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی رول کی خلاف ورزی نہیں ہوئی، چیئرمین کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ کسی کو بھی پریذائیڈنگ افسر بنائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین کی موجودگی میں کسی اور کے اجلاس کی صدارت کرنا غلط ہے۔

سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ سینیٹ سیکریٹری نے بتایا ہے کہ ایسے بد تمیز لوگ آئیں تو ان کو کیسے ہینڈل کریں۔ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے چور چور کے نعرے بھی لگائے۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران پریذائیڈنگ افسر نے اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘