قومی لاجسٹک ادارے نے تجارت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے، حال ہی میں نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) نے قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل کو ممکن بنایا ہے۔ این ایل سی نے قازق کمپنیوں کے تعاون سے افغانستان کے راستے دبئی تک کارگو کی پہلی کھیپ کی ترسیل ممکن بنائی ہے۔
مزید پڑھیں
این ایل سی کی طرف سے اس منصوبے کے لیے 21 ٹن لوڈ کے 2ٹرکوں پر مشتمل زیٹیجن ٹرانسپورٹ لاجسٹکس سینٹر سے اپنے سفر کا آغاز کیا گیا، این ایل سی کے ٹرکوں نے کراچی تک 4,900 کلو میٹر کا فاصلہ صرف 20دن میں مکمل کرکے کراچی میں کنٹینرز کو فیڈر جہاز پر لادا۔
سفر کے آخری مرحلے میں کارگو جبل علی بندرگاہ پر پہنچ کر تجارتی سامان کی آزمائشی منصوبے کی کامیاب تکمیل علاقائی راہداری کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ جون اور جولائی میں اس راستے سے تقریباً 60 کنٹینرز کی آمدورفت متوقع ہے۔
اس راہداری کے فعال ہونے سے قازقستان کے برآمد کنندگان کے لیے مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی ممکن ہوئی۔
قازقستان ریلویز کے ذیلی ادارے کے ٹی زیڈ اور قازق ٹریڈ پالیسی ڈویلپمنٹ سینٹر نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔