ہیرامنڈی نے منیشا کوئرالا کو تھکا دیا

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سنجے لیلا بھنسالی کی ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں کام کرنے اور پھر بھرپور طریقے سے سیریز کی تشہیر نے منیشا کوئرالا کو تھکا دیا ہے اور انہیں لگتا ہے اب انہیں تھوڑا آرام کرلینا چاہیے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے تھوڑی دیر کے لیے کہیں غائب ہوجانا چاہیے،کہیں دور چلے جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور میں تحقیق کر رہی ہوں کہ اس کے لیے میں کیا کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے صحت مند کھانے کی طرف واپس جانے کی ضرورت ہے اور جم کے علاوہ بھی کچھ ایسا کرنا چاہیے جس سے میں صحت مند اور تازہ دم رہوں۔

منیشا کوئرالا نے کہا کہ پچھلے 3 سال ہیرامنڈی کے لیے مختص رہے اور ہم اس کی ریلیز کے لیے متفکر اور کوشاں رہے لہٰذا اب تناؤ سے رابطہ منقطع کرنے کی ضرورت ہے، گلاب کی خوشبو سونگھنی ہے، تتلیوں کا پیچھا کرنا چاہیے۔

منیشا ہیرامنڈی کی شوٹنگ کے دوران نئے دوستوں سے روشناس ہونے پر بیحد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سب سے پیار ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سنجیدہ شیخ یا رچا چڈھا کو پہلے نہیں جانتی تھی اور سوناکشی سنہا اور شرمین سے بھی اتنی واقفیت نہیں تھی لیکن ان سے اچھی دوستی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں