سعودی ادارہ شماریات کے مطابق اس سال 18 لاکھ سے زیادہ فرزندان اسلام نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔ یہ عازمین حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے اور وہاں نماز مغرب اور عشا جمع کرنے بعد رمی کے لیے کنکریاں چنیں تھیں۔
مزید پڑھیں
گزشتہ روزخطبہ حج کے موقع پر مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ المعیقلی نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں واحد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، انسان کو تقویٰ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، یہی فلاح و کامیابی کا راستہ ہے۔
منیٰ میں رمی جمرات کے لیے جاتے اور رمی جمرات کرتے ہوے عازمینِ حج کی تصویریں جھلکیاں کچھ یوں ہیں۔