اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی

پیر 27 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کی درخواست منظور کر لی تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہو جائیں گے۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے عدالت پہنچنے میں دشواری کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں بھی اسی طرح آیا ہوں۔ آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں، انہی کے لیے سکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔

وکیل فیصل چوہدری نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گزشتہ روز کے بیان کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی اور کہا کہ صورت حال یہ ہے کہ یہاں پر ضمانت کرا کے نکلتے ہیں تو فیک ایف آئی آر میں اٹھا لیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری سے کہا کہ آپ نے درخواست دے رکھی ہے کہ غیر قانونی گرفتاری روکیں، آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہو جائیں گے، کیا میں کہہ دوں کہ غیر قانونی نہیں قانونی گرفتار کر لیں؟

چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصل چوہدری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کلائنٹ کے ساتھ ایسا نہ کریں میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے چیف جسٹس کو جواب میں کہا کہ ماضی میں اسی عدالت نے نواز شریف کی صحت کی ضمانت مانگی تھی جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا، میں بائی بُک ہی چلتا ہوں

دوران سماعت سٹیٹ کونسل اور وفاق کی جانب سے معلومات فراہمی کے لیے مہلت کی استدعا کردی گئی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیل کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز