حکومت پنجاب کا خسارے کی شکار وزارتوں اور اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کا فیصلہ

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے مطابق پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 14رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے جسکو 60دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزارتوں اور محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی ہے، جس کی کنوینئر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا، ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایا جائے گا۔

واضح رہے ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی، اور حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا