نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، اسٹیٹ بینک

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2023  میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 فیصد کمی کے ساتھ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا ہے جو ملکی معیشت میں بہتری کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ماہ نومبر کے جاری کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کے خسارے میں اضافہ درآمدات کو کنٹرول کرنے کی وجہ سے ہوا۔

مرکزی بینک کے جاری اعداوشمار کے مطابق نومبر میں ملکی برآمدات 2.73 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 4.45 ارب ڈالر رہیں۔ نومبر کا تجارتی خسارہ 1.72 ارب ڈالر رہا، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2.43 ارب ڈالر رہا جبکہ نومبر کی ترسیلات زر 2.25 ارب ڈالر رہیں۔ نومبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 90 لاکھ ڈالر رہا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں کا خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔ ان 5 مہینوں میں ملکی برآمدات 12.51 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 21.28 ارب ڈالر رہیں۔ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران تجارتی خسارہ 8.77 ارب ڈالررہا، تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 12.85 ارب ڈالررہا۔ ان 5 مہینوں میں جاری خسارہ  1.16 ارب ڈالر رہا۔

مالی سال کے پہلے 5 مہینوں میں درآمدات 16 فیصد کم جبکہ برآمدات 5 فیصد بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 64 فیصد کم ہوا۔ یہ جاری خسارہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 مہینوں میں 3.26 ارب ڈالر تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ