رانا ثنااللہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، بجٹ گرانٹ میں اضافے کا مطالبہ

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ سے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ بجٹ اور ریاست میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہاکہ حکومت کا بنیادی مقصد گڈ گورننس اور عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانا ہے، گزشتہ 5 سالوں سے بجٹ گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔

چوہدری انوارالحق نے کہاکہ موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر کے لیے بجٹ گرانٹ میں اضافہ ضروری ہے۔

بجٹ گرانٹ میں اضافے کی تجویز پر مثبت غور کیا جائے گا، رانا ثنااللہ

اس موقع پر رانا ثنااللہ نے کہاکہ بجٹ گرانٹ میں اضافے کی تجویز پر مثبت غور کیا جائے گا، حکومت پاکستان آزاد کشمیر کی معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضروری تعاون فراہم کریں گے۔

’وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی‘

رانا ثنااللہ نے کہاکہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مسلسل حمایت پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟