ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم : افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔

سینٹ ونسنٹ،  کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،  افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار آغاز فراہم کیا۔ رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 60 رنز اسکور کیے جبکہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

افغان کھلاڑی کریم جنت 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے 4 اوورز میں 28 رنز  کے عوض لگاتار3 وکٹیں لیکر  رواں ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک اور  ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

آسٹریلوی باؤلر ایڈم زمپا 2 اور مارکس اسٹائنس 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جوابی اننگز میں آسٹریلیا کی ٹیم 127 رنز پر آخری اوور میں آل آؤٹ ہوگئی اور افغانستان نے 21 رنز سے فتح اپنے نام کرلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم