قائداعظم نے 16 جون 1948 کو فوج سے کہا پالیسیاں بنانا آپ کا کام نہیں، علی محمد خان

اتوار 23 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں کتنے لیاقت علی خان اور کتنے بھٹو قربان کیے جائیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کو دی گئی پھانسی اور بینظیر بھٹو کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے لیاقت علی خان کو چنا تو اسے چُن دیا گیا اور پھر ان کے قاتلوں کو تحفظ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں، بتایا جائے کہ 1999 میں نواز شریف کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں۔

علی محمد خان نے کہاکہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ناحق جیل میں قید ہیں، سائفر پر بھی جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بتایا جائے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور عالیہ حمزہ کا کیا قصور ہے کہ وہ جیل میں قید ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ حمودالرحمان کمیشن رپورٹ پڑھیں اور اس سے سیکھیں لیکن اس کا مطلب کوئی اور لیا گیا۔

علی محمد خان نے کہاکہ قائداعظم نے 16 جون 1948 کو فوج سے کہاکہ پالیسیاں بنانا آپ کا کام نہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری ہے، آج ایوان نے واقعہ سوات کے خلاف قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں