بالی ووڈ کے معروف اداکار ظہیر اقبال اور اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ظہیر اقبال اور سوناکشی کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی ہے۔
تقریب میں اداکارہ سوناکشی سنہا کے والدین شریک ہوئے تاہم بھائی شادی کی تقریب میں نہیں آئے۔
اداکارہ سوناکشی نے اپنی شادی کے موقع پر آف وائٹ ساڑھی پہنی ہوئی تھی جبکہ ڈائمنڈ اور موتیوں کا ہار بھی گلے میں ڈالا۔ اسی طرح دلہے ظہیر اقبال نے سفید شلوار قمیض زیب تن کررکھی تھی۔
شادی کی تقریب کے بعد جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریسٹورینٹ میں عشائیے کا انتظام کیا ہے جس میں شوبز ستاروں سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہیں۔
عشائیے میں انیل کپور، کاجول اور دیگر شریک ہیں، اور اس موقع پر نئی نویلی دلہن سوناکشی نے سرخ رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے جب مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کا اعلان کیا تو ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا اور خاندان میں اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، تاہم اب دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔