پاکستان اور سویڈن کا دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اٹھارواں دور اسلام آباد میں ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشاورتی عمل میں سیاسی و تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ، سفیر شفقت علی خان اور سویڈن کی طرف سے سفیر ڈیگ جوہلن ڈینفیلٹ اور ڈائریکٹر جنرل نے قیادت کی۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور سویڈن کے درمیان تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون پر مبنی وسیع تعلقات پر اتفاق کیا۔

’ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت بھی زیربحث آئی‘

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت بھی زیر بحث آئی۔

ترجمان نے کہاکہ دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے تمام امور پر ہم آہنگی پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈیگ نے سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سویڈن دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اور سویڈن سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ