بالی ووڈ کی نامور اداکارہ امیشا پٹیل فلم ٖغدر 2 کی کامیابی کے بعد سے سرخیوں میں ہیں اور ہر جگہ چھائی رہتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
امیشا پٹیل کے مداح ان کے شادی کے حوالے سے کافی پریشان رہتے ہیں اور ایک مداح نے تو اس حوالے سے ان سے سوشل میڈیا پر سوال بھی کرلیا جس کا اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔
وہ ’آسک می سیشن‘ کے ذریعے مداحوں سے بات کرتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مداحوں سے بات کی اور انہیں اپنی شادی کے پلان کے بارے میں بتایا۔
ایک صارف نے امیشا سے سوال کیا کہ آپ کی عمر 49 سال ہے تو کیا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ امیشا نے اس سوال کا جواب بہت ہی مزاحیہ انداز میں دیا۔ انہوں نے سلمان خان سے شادی کی خواہش کا اظہار بھی کیا کیونکہ وہ بھی ابھی تک سنگل ہیں۔
امیشا نے جواب دیا کہ سلمان نے شادی نہیں کی اور نہ میں شادی شدہ ہوں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟
انہوں نے دریافت کیا کہ آپ لوگوں کی میرے اور سلمان خان کی شادی کے بارے میں کیا خیال ہے۔ امیشا نے مزید لکھا کہ میں کافی دنوں سے تیار ہوں، مجھے لڑکا نہیں مل رہا۔
امیشا پٹیل کی فلم غدر 2 نے 600 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ تارا سنگھ اور سکینہ کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ اب شائقین کو غدر 3 کا انتظار ہے۔ اس فلم کا دوسرا حصہ پہلے کے 22 برس بعد آیا ہے۔
امیشا غدر 2 کے بعد سے کسی اور فلم میں نظر نہیں آئیں۔ اب مداح ان کے آنے والے پروجیکٹس کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔