شدید گرمی کی لہر، پیسکو کا صارفین کے لیے بڑا ریلیف کیا ہے؟

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیسکو کی جانب سے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا ریلیف دیا گیا ہے، پیسکو کے 75 ہائی لاس فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کر کے 12گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ فیڈرز پر گزشتہ روز سے صارفین کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف دیا جا چکا ہے۔ ان مخصوص فیڈرز پر اگلے 15روز تک لاسز کو کم کرنے کے لیے آپریشن کیا جائے گا۔ صرف لاسز کم ہونے کی صورت میں ریلیف جاری رکھا رہے گا۔

 ان فیڈرز میں پشاور سرکل کے 13، خیبر سرکل کے 18،ڈی آئی خان سرکل کے 27 فیڈرز شامل ہیں۔ جب کہ بنوں سرکل کے 13، مردان سرکل کے 3 اور صوابی سرکل کے 1فیڈرز پر بھی ریلیف دیا گیا ہے۔

ان مخصوص فیڈرز پر اگلے 15روز تک لاسز کو کم کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل د ی گئی ہیں۔ ایس ڈی او کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس اور متعلقہ علاقوں کے ایم این اے اور ایم پی اے بھی آپریشن میں حصہ لیں گے۔

 تشکیل کردہ ٹیموں کا ہدف کنڈا کلچر کا خاتمہ، واجبات کی وصولی اور لوگوں کو میٹرا ئزیشن کے طرف راغب کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں جرگوں کے ذریعے بھی مسائل حل کئے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی