کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

جمعرات 27 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیٹ ویو کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے جاری لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی  نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنی درخواست میں  کے الیکٹرک کی جانب سے 71فیصد فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری رکھنے کے دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے،  جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کے الیکٹرک کو بالخصوص ہیٹ ویو میں  بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں وزارت توانائی ، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بناتے ہوئے کے الیکٹرک کی جانب سے 71فیصد فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کے دعوے کو غلط قرار دیا گیا ہے، درخواست میں کے الیکٹرک کی غیر معیاری کارکردگی کی شکایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسی خراب کارکردگی کے باعث نیپرا نے 5کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

جماعت اسلامی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ٹیکنیکل فالٹس بھی کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہیں انہیں درست کیا جائے، کراچی میں 16گھنٹے کی روزانہ اوسطاً لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور اب تو راتوں میں بھی 2 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ آج کل کراچی میں درجہ حرارت 40درجہ سینٹی گریڈ سے زائد رہتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کراچی شہر ملکی خزانے میں سب سے زیادہ ریونیو جمع کراتا ہے، کے الیکٹرک کی کارکردگی سے کراچی کا کاروباری طبقہ اور طالب علم بھی متاثر ہو رہے ہیں، ہیٹ ویو کی وجہ سے سینکڑوں شہری روزانہ اسپتال لائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنا والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بنا گیا

صحارا کی گرد نے یونانی جزیرے کو نارنجی رنگ میں ڈبو دیا، پروازیں متاثر، طوفان سے تباہی

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟