پنجاب میں 20 ہزار اسٹوڈینٹس میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنیکی نئی تاریخ سامنے آگئی

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات میں ای بائیکس کی تقسیم کی نئی تاریخ اعلان کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رواں سال 12 اپریل کو چیف منسٹر یوتھ انیشیٹو کے تحت طلبا و طالبات کے لیے 20 ہزار موٹر سائیکلوں کی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس اقدام سے طلبا وطالبات آسان ماہانہ اقساط کے منصوبوں کے ذریعے موٹرسائیکلیں اور ای بائیکس حاصل کر سکتے ہیں، طلبا ماہانہ 11 ہزار 676 روپے ماہانہ قسط پر ای بائیک حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ طالبات 7 ہزار 325 روپے ماہانہ قسط کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

شہری علاقوں میں کوٹہ 50/50 فیصد طلبا و طالبات کے لیے مختص ہوگا، دیہی علاقوں میں 70 فیصد کوٹہ طلبا اور 30 فیصد طالبات کے لیے مختص کیا جائے گا۔

اس سے قبل طلبا و طالبات میں ای بائیکس کی تقسیم کا عمل لاہور ہائیکورٹ نے رکوا دیا تھا، 11 مئی کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران طالب علموں میں الیکٹرک بائیکس کا عمل روکنے کا حکم دیا تھا کہ طالب علموں کو بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے اور لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے۔

اب وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طلبا و طالبات میں ای بائیکس تقسیم کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے ، مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب 10 جولائی سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی تقسیم کا آغاز کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟