موت کو چھو کر ’ٹک‘ سے واپس آنے والا کھیل کیا ہے؟

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موت اور اس جُڑی چیزیں جیسے کفن، قبر اور تابوت وغیرہ اپنے اندر خوب کا سامان رکھتے ہیں، اس حقیقت کے ہوتے کیا ہو اگر آپ سے کہا جائے کہ موت کا مزا چکھنا ہو تو کچھ وقت تابوت میں گزار کر دیکھیں۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک کمپنی نے لوگوں کو کچھ ایسا ہی تجربہ فراہم کر رہی ہے۔

’ہورر باکس‘ نامی اس کمپنی نے ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے چلینج پیش کیا ہے جس میں زندہ انسان تابوت کے اندر لیٹ کر ایک پزل سلجھانے کی کوشش کرتا ہے۔

تابوت میں سلجھائے جانے والے اس پزل کا نام ’کیٹالیپسی‘ ہے، مگر یہ کھیل ایسے افراد کے لیے قطعی نہیں ہےجنہیں تاریکی یا تنگ جگہوں میں گٹھن محسوس ہوتی ہے۔

’کیٹالیپسی‘ دراصل ایک بیماری ہے جس میں انسان خود کو ہلا جلا نہیں سکتا اور وہ سکتے کی کیفیت میں چلا جاتا ہے۔

اس کھیل کا حصہ بننے والوں کو 30 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔ اس گیم میں حصہ لینے والے اپنے ساتھ ایک پارٹنر بھی لے جا سکتے ہیں۔ لیکن دونوں کو الگ الگ تابوت میں بند کیا جاتا ہے۔

دونوں پارٹنرز لاؤڈ اسپیکر کی مدد سے آپس میں بات کر سکتے ہیں اور مل جُل کر تابوت میں موجود پزل حل کی کوشش کرتے ہیں۔ تابوت میں سی سی ٹی وی کیمرا بھی نصب ہونے کی وجہ سے باہر موجود گیم ماسٹر انہیں مانیٹر کر رہا ہوتا ہے۔

اس کھیل ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ گیم کھیلنے کے خواہش مند افراد ٹکٹ خریدتے وقت اپنی مرضی کے مطابق ماحول کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یعنی تابوت میں جانے کے بعد وہ مصنوعی دھواں یا مصنوعی آگ کے شعلے دیکھنا چاہتے ہیں۔ شرکا اپنی مرضی کا میوزک بھی لگوا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

افغانستان میں طالبان دور: سیکیورٹی، معیشت اور انسانی بحران کی سنگین صورتحال

برطانیہ میں امریکی شہریوں کو شدید خطرہ لاحق، امریکی سفارتخانے کا سیکیورٹی الرٹ جاری

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری