امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے اور متعدد ہتھیاروں کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے قریب مشکوک حالت میں موجود شخص کو سیکرٹ سروس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اہلکاروں کو بتایا کہ اس کے ذہن میں آوازیں آرہی تھیں جو اسے واشنگٹن آکر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کا کہہ رہی تھیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا، جب سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر کھڑی ایک گاڑی میں مشکوک حرکات دیکھ کر اس کے قریب پہنچے۔
🚨 IT'S OFFICIAL: An armed illegal alien has been arrested near the White House after he threatened to KlLL PRESIDENT TRUMP — Fox
He had an AR-15 style rifle, a Mac 10, a Glock, and ammo in a stolen car ‼️
KEEP 47 SAFE.
Secret Service officers spotted VENEZUELAN Ronny Yordrix… pic.twitter.com/vUXTHaliDM
— Eric Daugherty (@EricLDaugh) November 6, 2026
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق اہلکاروں سے سامنا ہونے پر مشتبہ شخص نے بتایا کہ اسے اپنے ذہن میں آوازیں سنائی دے رہی تھیں جو اسے امریکی دارالحکومت آنے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی ہدایت دے رہی تھیں۔
حکام کے مطابق ملزم کی گاڑی چوری شدہ رپورٹ ہوئی تھی۔ تلاشی کے دوران اس میں ایک رائفل، 2 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کی شناخت رونی یورڈریکس گوانیپا چرینوس کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق وینزویلا سے بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ: امریکی سیکریٹ سروس کی سربراہ مستعفی
امریکی حکام کے مطابق ملزم مارچ 2024 میں ٹیکساس کے راستے امریکا میں داخل ہوا تھا۔ اسے متعدد اسلحہ رکھنے، بغیر اجازت پستول لے جانے، چوری شدہ گاڑی استعمال کرنے اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ امریکی مارشلز سروس کی تحویل میں ہے۔
امریکی سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر شان کرن نے کہا کہ اہلکاروں کی تربیت اور تجربے کے باعث ممکنہ خطرے سے نمٹنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ امریکی وزیر داخلہ مارک وین مولن نے بھی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی کارروائی کو سراہا۔
BREAKING: @DHSgov says a Venezuelan illegal immigrant was arrested near the White House with three guns and ammunition in a stolen vehicle after allegedly telling Secret Service officers he heard voices telling him to kill President Trump.
Ronny Yordrix Guanipa Chrinos was… pic.twitter.com/7xIN4y63Sj
— Ali Bradley (@AliBradleyTV) November 6, 2026
وائٹ ہاؤس نے واقعے پر تبصرہ کرنے کے بجائے سوالات محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور سیکرٹ سروس کو بھیج دیے۔ یہ واقعہ صدر ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کو لاحق خطرات کے تناظر میں حالیہ گرفتاریوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔











