جسٹس اطہر من اللہ کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط، متن میں کیا درج ہے؟

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے آغاز کے لیے کوئی شکایت کی اور نہ ہی کوئی رائے دی۔

خط کے متن میں انہوں نے لکھا ’تاثر دیا گیا کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز میری شکایت پر کیا گیا‘۔

جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا کہ اس تاثر کو زائل کیا جائے کہ توہین عدالت کی کارروائی میرے کہنے پر شروع ہوئی۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ 2017 سے مجھے تضحیک آمیز مہم کا سامنا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کی غیرمشروط معافی قبول کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی تھی جبکہ عدالت نے ٹی وی چینلز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کے وکیل نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے پریس کانفرنس کرکے معافی مانگی ہے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں تو خود توہین عدالت کی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، ایک ساتھی جج نے کمرہ عدالت میں بات کردی تھی اس لیے کارروائی شروع کرنا پڑی۔

یہ بھی یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے 15 مئی کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اسی طرح مصطفیٰ کمال نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہری شہریت کے معاملے پر عدلیہ میں تضاد کی بات کی تھی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنسز کا کا از خود نوٹس لیا تھا۔

17 مئی کو ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس عرفان سعادت خان اورجسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں