مشہور ڈائیلاگ ’ک۔ک۔ک۔کرن‘ شاہ رخ خان نے کس سے متاثر ہو کر اپنایا تھا؟

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یش چوپڑا کی مشہور فلم ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان نے ولن کا کردار ادا کیا تھا جو اس وقت کے روایتی رومانوی ہیرو کے کردار سے مختلف تھا۔ فلم کا ڈائیلاگ ’آئی لو یو ک-ک-ک-کرن‘ بیحد مشہور ہوا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں وہ ڈائیلاگ شاہ رخ خان نے کس سے متاثر ہو کر اپنایا تھا، فلم کی ہیروئین جوہی چاؤلہ نے یہ راز افشا کر دیا ہے۔
گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوہی چاولہ نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ ’آئی لو یو ک-ک-ک-کرن‘ فلم ڈائریکٹر یش چوپڑا کی ہکلاہٹ سے متاثر ہو کر اپنایا گیا تھا۔ شاہ رخ خان بڑے اداکار ہیں ہی اس وجہ سے کہ ان کا مشاہدہ بہترین ہے۔

جوہی نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل انہیں شاہ رخ خان نے بتایا تھا کہ وہ ’آئی لو یو کرن‘ والا سادہ ڈائیلاگ تبدیل کرکے ’آئی لو یو ک-ک-ک-کرن‘ کرکے ادا کریں گے۔ کیونکہ یش چوپڑا جی گفتگو میں ہکلاتے تھے، شاہ رخ خان کے بقول انہوں نے یش جی متاثر ہو کر وہ ڈائیلاگ بولا تھا جو پہلے دن کی طرح آج بھی مقبولیت کی بلندی پر ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’ڈر‘ کے علاوہ جوہی چاؤلہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے، جن میں یس باس، پھر بھی دل ہے ہندوستانی اور ڈپلیکیٹ وغیرہ شامل ہیں۔ دونوں نے نہ صرف اسکرین پر بہترین کیمسٹری شیئر کی بلکہ حقیقی زندگی میں قریبی دوست ہیں اور آئی پی ایل 2024 کی فاتح ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے شریک مالکان بھی ہیں۔

2023 میں ڈنکی، جوان اور پٹھان کی زبردست کامیابی کے بعد شاہ رخ خان اب اپنی اگلی فلم ’کنگ‘ پر کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں سپر اسٹار پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ سہانا نے فلم ‘دی آرچیز’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جسے ناظرین کی جانب سے ملے جلے اور منفی ریویوز ملے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں