پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی خبر، ایک سال میں پاکستان کتنے ایونٹس کی میزبانی کرے گا؟

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی سی بی نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25 کی تفصیلات جاری کردیں۔

پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔یہ ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا؟ چیئرمین پی سی بی نے مستقبل کے ارادے بتادیے

پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ شریک ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ہونگی۔ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان 19 فروری 2025 سے 9 مارچ 2025 تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا۔ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ  کرے گی۔

 

غیرملکی شائقین آئیں کرکٹ سے لطف اندوز ہوں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 2024-25کے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں 12 ٹیموں کی میزبانی پاکستانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ غیرملکی شائقین آئیں، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور خوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے ڈرافٹ آئی سی سی کو بھجوا دیا مگر پاک بھارت میچ کا کیا ہوگا؟

پاکستان کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے

چیئرمین پی سی بی کے مطابق  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے اور وہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان کیخلاف اسی کے میدان میں کھیلنا چیلنج سے کم نہیں ہوگا، نجم الحسین

دورہ پاکستان سے متعلق متعلقہ ممالک کے کرکٹ آفیشلز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آکر کھیلنے پر خوش ہیں۔ اس حوالے سے بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانتو کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے خلاف اسی کے میدان میں کھیلنا چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟