الیکشن ٹریبونلز: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

پیر 8 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کے معاملے پر سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر پر حکم امتناع کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ29  مئی کا فیصلہ اور 12 جون کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کیا جاتا ہے اور آئندہ سماعت الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی میٹنگ کے بعد ہو گی۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ میٹنگ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حلف کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن معطل کر دیے

سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملاقات کر کے مسئلہ حل کریں اور ملاقات نئے چیف جسٹس کے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد کرلی جائے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی اپیل زیر التوا رہے گی۔

CamScanner 07-08-2024 10.56 by Asadullah on Scribd

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر 4 جولائی کو سماعت کی تھی جس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 20  جون کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کو بھجوایا تھا۔

الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ اسے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا اختیار حاصل ہے اور لاہور ہائیکورٹ کا ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ قانون کے خلاف ہے کیوں کہ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں