اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو نئی پارٹی کی لانچنگ پر مبارکباد

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپوزیشن لیڈر و رہنما سنی اتحاد کونسل عمر ایوب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو ان کی نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ بنانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اچھا شگون ہے کہ 2خاندانی جماعتوں کے دائرہ کار سے باہر ایک نئی سیاسی جماعت کا آغاز ہوا ہے۔ عمران خان نے بھی آپ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم نئی سیاسی پارٹی کے اراکین کو ان کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، عمران خان نے بھی یہی پیغام دیا ہے کہ نئی پارٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئی سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ لانچ، وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہوسکتا، شاہد خاقان عباسی

عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تو سابق وزیراعظم نے بھی ’عوام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کو سراہا ہے، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے اپنی نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں یہ تاثر عام ہوچکا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے تعلق نہیں ہے۔

مفتاع اسماعیل نے کہا تھا کہ مڈل کلاس پاکستانی کو مارا جارہا ہے، دنیا میں ٹیکس کے نظام کے 2 اصول ہیں کہ جن کی آمدن برابر ہو وہ برابر ٹیکس دیں، 50 ہزار تنخواہ پر حکومت کہتی ہے ٹیکس دو، مگر 2 ہزار ایکڑ اراضی رکھنے والے جاگیردار سے حکومت ٹیکس نہیں لیتی، یہی نظام ہم بدلیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں