پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سعد رفیق صنم جاوید کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری کے خلاف بول پڑے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں۔
معصوم بچے ماں کا انتظار کرتے تھک گئے
ھونگے !! انکا تو کوئ قصور نہیں ۔۔
صلہ رحمی کریں ، اب اُسے گھر جانے دیں 🙏
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 14, 2024
سعد رفیق نے مزید لکھا کہ صلہ رحمی کریں اور اسے گھر جانے دیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایف آئی اے کے کیس میں بری ہونے کے بعد گھر کی طرف جارہی تھیں۔
اس سے قبل جب گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ان کی رہائی کی روبکار جاری ہوئی تو ایف آئی اے نے انہیں گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔