’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ آزادی کی تقریب میں اعلیٰ سرکاری افسران کی گھوڑا گاڑی میں آمد پر عوامی اور صحافتی حلقوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں عوام مہنگائی، غربت اور معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں، وہاں سرکاری عہدیداروں کا شاہانہ انداز کیا پیغام دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ردعمل میں کہا گیا کہ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی لندن کے پولیس کمشنر یا کسی اعلیٰ سرکاری افسر کو شاہی بگھی میں گھومتے نہیں دیکھا جاتا، جبکہ پاکستان جیسے قرضوں میں جکڑے ملک میں ایسے مظاہر ترقی کی راہ میں موجود ذہنی رکاوٹوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

صحافی احتشام الحق نے سوال اٹھایا کہ کیا لندن کا پولیس کمشنر یا کوئی اعلیٰ سرکاری افسر شاہی بگھی میں گھومتا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ جب ملک گہرے قرضوں میں ڈوبا ہو اور لاکھوں افراد غربت کا شکار ہوں تو ایسے طرزِ فکر کے ساتھ ملک کی ترقی کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے؟

اسی معاملے پر صحافی فرزانہ علی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اسی ملک کے مناظر ہیں جہاں یہ کہہ کر غریب عوام پر روز نیا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے بھی سرکاری تقریب کے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے عوام اور حکمران طبقے کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے کی علامت قرار دیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وضاحت کی تھی کہ افسران کو تقریب شروع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی کیونکہ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کے باعث تقریب کے مہمانوں کی آمد میں تاخیر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

یہ ویڈیو یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کی ہے، جس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین اور اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس گھوڑا گاڑی میں تقریب کے مقام پر پہنچے۔ اس منظر پر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی اور بعض صارفین نے اسے نوآبادیاتی دور کے شاہانہ انداز سے تشبیہ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی